ہماری شادی پہ والدین راضی نہ تھے کورٹ میرج کی دھمکی کام کر گئی کرینہ کپور

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

لاہور (یواین پی) بالی ووڈ فلم سٹار کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ اُن کے والدین اداکار سیف علی خان سے اُن کی شادی پر راضی نہیں ہو رہے تھے جس پر اُنہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔ میڈیا کی جانب سے کرینہ کپور کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں ا±نہوں نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف ظاہر کیا تھا۔کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کے والدین اداکار سیف علی خان سے اُن کی شادی پر راضی نہیں ہو رہے تھے جس پر اُنہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔بالی ووڈ فلم سٹار نے کہا کہ جب انہوں نے سیف علی خان سے شادی کی تو سب نے کہا کہ اب کوئی اداکار ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہے گا اور اب اداکارہ کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے اس طرح کہنے کے باوجود بھی وہ پیچھے نہ ہٹیں اور اداکارہ نے کہا کہ ان کا کیرئیر ختم ہونا ہوگا تو ہوجائے لیکن سیف علی خان وہ شخص ہے جن کے ساتھ وہ اپنی تمام زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ کرینہ کپور نے کہا کہ سیف علی خان سے شادی اان کی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes