اوکاڑہ (یو این پی)ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او آفس میں منعقدہ سادہ اور پروقارتقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد اور ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ احمد نے بہادری اور فرض شناسی کی بنا پر 4 کانسٹیبلان کو ترقی دیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل کی ذمہ داری کے بیچ لگائے۔ترقی پانے والوں میں محمد بوٹا، منصور طارق، شجر حسین اور علی اکبر شامل ہیں۔ تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن عبداللہ احمد اور ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔