فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گلستان کالونی میں شجر کاری مہم کی گئی۔رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے اورضلعی کوآرڈینیٹر وزیراعظم کلین گرین پروگرام ذیشان بابرنے پرنسپل کالج عفت مسعود، فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومحسن رضا ملک ایڈووکیٹ اورڈاکٹر خالد مصطفی کے ہمراہ پودے لگائے۔کالج میں شجر کاری کے لئے المصطفیٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے دو سو پودے عطیہ کئے گئے۔ایم پی اے نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کی تکمیل کے لئے تمام ادارے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں پلانٹیشن کے اقدام کو سراہا اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی ہو۔ ذیشان بابر نے کہا کہ اس سال جشن آزادی کے موقع پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔