نئی دہلی(یواین پی)بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارہ(آئی ایس آر او)جمعرات کے روز جیو امیجنگ زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ بردیات مرحلہ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے لانچ کرنے میں ناکام ہوگیاہے۔بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کے چیئرمین کے سیوان نے سیٹلائٹ لانچ کی براہ راست نشریات کے دوران تصدیق کی کہ بردیات مرحلے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے مشن پوری طرح مکمل نہیں کیا جا سکا۔اس کی لانچ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح5بج کر43منٹ پر طے تھی، کامیابی سے اڑان بھرنے کے بعد بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کا جی ایس ایل وی-ایف10 راکٹ زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ ای او ایس-3 طے شدہ مدار میں لانچ کرنے میں ناکام ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کی سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیسری کوشش تھی۔ پہلے اسے مارچ 2020میں اور پھر رواں سال کے شروع میں طے کیا گیا۔