جشن آزادی میں صرف ایک دن باقی، شہر شہر خریداری جوش و خروش سے جاری

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) جشن آزادی میں صرف ایک دن باقی ہیں۔ شہر شہر خریداری جوش و خروش سے جاری ہے۔اسلام آباد میں ہر طرف لگے سبز ہلالی اور کشمیری پرچموں کی بہار ہے۔ چودہ اگست آنے میں چند ہی دن باقی ہیں جہاں دیکھو آزادی کے جشن کی دھوم مچی ہے۔اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی سڑک کنارے لگے سٹالز شہریوں کو وطن سے محبت کے جذبے کو جگا دیتے ہیں جو پرچم اور جھنڈیاں لینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ پاکستان زندہ باد۔۔ پاکستان پائندہ باد۔۔ کا نعرہ لگاتے نونہال پاکستان کے رنگ میں نظر آ رہے ہیں۔ سٹالز ہولڈرز بھی سبز ہلالء پرچم کی سالمیت اور کشمیری بھائیواں کیساتھ ہمدردی کرنے میں پیچھے نہیں۔آزادی کا دن۔۔خوشی کے لمحات۔۔ہر سال کی طرح اس بار بھی 14 اگست کی بھرپور تیاریاں بتارہی ہیں کہ پاکستانی زندہ قوم ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题