بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے،، لیاقت شاہوانی

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 7 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور دکانیں سیل کی ہیں۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ روزانہ 24 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہمارا ٹارگٹ ہے، بلوچستان کے 10 اضلاع حساس قرار اور دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی، امام بارگاہ کے اطراف گھر ایک ماہ تک رینٹ پر دینے پر بھی پابندی ہوگی۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ مجالس میں ایس او پیز پرعملدرآمد کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题