لاہور(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ملتان ائیر پورٹ کے لاؤنج میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقدہ ہوا،جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن وامان،انتظامی اموراور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اورکہا کہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اورپولیس چوکس رہے-ملتان میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی شفاف اوربروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اورزیر تکمیل ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ملتان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر کے دم لیں گے-سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ایریگیشن،کمشنر ملتان،آرپی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-