آپ چاہے سواچھی چیزیں کرلیں لوگوں کو پرواہ نہیں ،ایک غلطی سے لینے کے دینے پڑتے ہیں
ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ انسان کی سو خوبیوں پر ایک برائی بھاری پڑ جاتی ہے‘ آپ کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔میڈیا کے مطابق تنازعات سے دور رہنے والی اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میںمی ٹومہم کے حوالے سے دئیے گئے اپنے ایک بیان کی وجہ سے تنازعے کی زد میں آگئیں۔ چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران جب پریتی زنٹا سے ان کی می ٹوکہانی کے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے کہا تھا کہ کاش میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا تومیں اپنی کہانی شیئر کرتی لیکن میں کسی کے برے رویے کا شکار نہیں ہوئی۔اداکارہ کے اس بیان نے میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پریتی نے ایک اور انٹریو کے دوران کہا اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں، آپ چاہے 100 اچھی چیزیں کرلیں لوگوں کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن صرف ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس تجربے کے بعد میں انٹرویو دینا نہیں چھوڑوں گی لیکن یقینی طور پر میں بات کرتے ہوئے معیار کا خیال رکھوں گی۔