عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عبدالرشید قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی(پی ڈی پی) کے چئیرمین نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے دیرینہ ساتھی،سابق جج انکم ٹیکس ٹربیونل اور عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، چھیاسی سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے.مرحوم روزنامہ جنگ کے نامہ نگار عبدالحمید قریشی مرحوم کے بڑے بھائی، عبدالقادر قریشی ایڈووکیٹ، پروفیسر محمد اسلم قریشی ، صلاح الدین قریشی پی سی ایس آر کے تایا زاد بھائی، راشد حمید قریشی ،عابد حمید قریشی ، احسان ایڈووکیٹ سلمان. قریشی عبدالرحمن قریشی اسپیشل برانچ،عمران قریشی تحصیل سپورٹس آفیسر کے تایا تھے. مرحوم کی وفات پر ہارون آباد کا ایک اور سیاسی باب ختم ہوگیا. مرحوم کی موت کی خبر سنتے ہی مرحوم کے چاہنے والوں اور عزیز و اقارب غم و سوگ میں ڈوب گئے اور وکلاء برادری عدالتوں میں پیش نہ ہوئی.لاہورمیں مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی وکلاء اور عدلیہ سے وابستہ کثیر تعداد نے شرکت کرکے مغفرت کی سعادت پائی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题