بورے والا (یواین پی) پاکستان میں بورے والا سمیت آج 14اگست بروز ہفتہ کو74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا جشن آزادی منانے کےلئے بورے والا سمیت ملک بھر میںتقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں بچے ٹیبلو، نغمے اور تقاریر ی مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ کشمیریوں سے اظہاریکہجہتی کے سلسلہ میں ریلیاںبھی نکالی جائیںگی شہر کو ، جھنڈیوںاور عمارتوں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجادیا گیا اس سلسلہ میںبڑی تقریب مزار قائد پر ہوگی ۔