شجر کاری مہم کے دوران مقامی پودوں کو ترجیح دی جائے سید صمصا م علی شا ہ بخاری

Published on August 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

شیشم کی وہ ورائٹی جو زیادہ قوت مدافعت رکھتی ہے اس کی بھر پور شجرکاری کی جائے
اوکاڑہ (یواین پی) صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے یوم آزادی کے موقع پر پپلی پہاڑ جنگل میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پلانٹ فار پاکستان کے سلسلہ میں یوم آزادی کے موقع پر پودے لگائے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صدر سید عباس رضا رضوی ،ٹکٹ ہولڈر سید گلزار سبطین ،صدر خواتین ونگ شازیہ احمد ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری ارشاد ،مہر جاوید ،کوارڈینیٹر ملک غلام بنی کھوکھر نے بھی پودے لگائے اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے درخت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لئے حکومت نے جو موثر حکمت عملی اختیار کی ہے اس کے دوررس نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں پاکستان میں آلودگی کے خاتمہ اور درختوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے ہمیں اس مہم کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے اس کار خیر میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران مقامی پودوں کو ترجیح دی جائے اور شیشم کی وہ ورائٹی جو زیادہ قوت مدافعت رکھتی ہے اس کی بھر پور شجرکاری کی جائے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر صوبائی وزرا اور انتظامیہ کا شجرکاری مہم کو جاری رکھنا اور 14 اگست کے دن شجر کاری کرنا اس بات کا غمازی ہے کہ حکومت اور انتظامیہ شجر کاری کو سب سے اولین فو قیت دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے لیکر اب تک ضلع میں 80 ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں پپلی پہاڑ میں ایک ہی دن میں ہم نے 20 ہزار پودے لگائے جبکہ مون سون کے رواں سیزن میں ہم 6 لاکھ 20 ہزار پودے لگائیں گے اس موقع پر کنزر ویٹر نواز سندھیلہ ،ڈی ایف او مشتاق چغتائی نے ضلع میں شجر کاری خصوصا پپلی پہاڑ جنگل میں پودے لگانے ،ان کی دیکھ بھال اور شجر کاری مہم میں دوسرے محکموں کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ دی ۔قبل ازیں صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈسٹر کٹ پبلک سکول میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پلانٹ فار پاکستان کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme