کراچی گاڑی میں سلنڈردھماکے کے باعث بچوں، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق

Published on August 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

کراچی(یو این پی)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹرک میں دھماکا ہوا، جس کے باعث بچوں ، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں ٹرک میں دھماکا ہوا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے باعث بچوں، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 9 افراد زخمی ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا ہے کہ دھماکے کی مزید جانچ پرتال کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا، یہ سلنڈر دھماکا ہے، سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، واقعہ تخریب کاری لگتا ہے، لگتا ہے ٹرک پر کریکر بم جیسا کچھ پھینکا گیا۔ ٹرک پر چھروں کے نشانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایس پی بلدیہ کے مطابق فقیر گوٹھ سے سواری ہٹا کر شہزور ٹرک والا نکلا تھا، ڈرائیور کا بیان پولیس لے رہی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور سے پولیس کی تفتیش کر رہی ہے، ڈرائیور کا کہنا کے کہ کسی نے باہر سے کوئی چیز پھینکی۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ دھماکا ابتدائی طورپردستی بم کا لگتا ہے۔ دستی بم گاڑی میں گرنے سے پہلے پھٹ گیا۔ دستی بم پھینکنےوالےملزمان موٹرسائیکل پرسوارتھے۔ ٹرک میں سوارفیملی شادی سےآرہی تھی۔دوسری طرف بلدیہ ٹاؤن دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے جاں بحق فیملی کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جانی نقصان پر گہرے افسوس اظہار کیا ہے۔ علی شاہ نے وزیر ٹرانسپورٹ سے ٹرک کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme