کراچی (یواین پی)مایہ ناز گلوکاراورسماجی کارکن شہزاد رائے نے احسن خان کے شو میں مداحوں کو اپنے فٹ رہنے کا رازبتادیا۔پاکستان کی شوبزانڈسٹری میں ایسے بہت سے فنکارموجود ہیں جو خود کو جواں رکھنے کی فہرست میں ہر ایک سے آگے بڑھنے کی کوشش میں رہتے ہیں لیکن وہ اس فہرست میں زیادہ دیرتک رک نہیں پاتے لیکن اس متعلق بات کی جائے تو خاتون اداکاراؤں میں ماہ نوربلوچ اور گلوکار شہزاد رائے کی فٹنس کے سب ہی دیوانے ہیںدونوں سے متعلق مداح کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی عمررک سی گئی ہے احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں جب شہزاد رائے سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک تومیں بچپن سے ہی گا رہا ہوں دوسرا انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے عمرکے معاملے پرسپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔اداکارنے کہا کہ جواں دکھنے کی کوئی اوروجہ نہیں بس یہ ہی کہ وہ بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں شہزاد رائے نے کہا کہ ڈائٹ کے خیال سے زیادہ وہ ورزش پر بہت دھیان دیتے ہیں تاکہ وہ شیپ میں رہیں۔