وزیر اعظم عمران خان نے غلامی کی زنجیریں کیسے توڑیں

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم سے ملک میں فرق ختم ہو جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں یکساں نصاب تعلیم نہ ممکن ہے لیکن یکساں نصاب تعلیم سے ملک میں فرق ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم سے معاشرے میں تقسیم کی فضا تھی اور جو پیسے والے تھے وہ انگلش میڈیم میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور ماضی کے نصاب کی وجہ سے معاشرہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آزاد ہوا تو یکساں نصاب تعلیم نہ لا کر ہم نے بڑا ظلم کیا۔ 25 سال سے میرا ویژن تھا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہو کیونکہ ملک میں صرف انگلش میڈیم والوں کو نوکریاں ملتی ہیں اور عزت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک غلام ذہن کبھی بڑے کام نہیں کر سکتا اس لیے غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔ جس طرح افغانستان میں ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme