اوکاڑہ(یو این پی/ندیم شیراز) گزشتہ روز دریائے راوی بمقام موضع میسن کا میں خاتون ہاتھ دھوتے ہوئے ڈوب گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ کا قیام کر دیا گیا تھا۔ آج علی الصبح سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں دو کشتیوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو غوط خوروں نے بھی حصہ لیا ریسکیو ٹیموں نے کامیاب سرچ آپریشن کے بعد ڈوبنے والی خاتون کی نعش کو تلاش کر لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ڈوبنے والے خاتون کی شناخت بھاگن بی بی دختر محمد علی (تقریباً 60 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موضع میسن کی رہائشی تھی۔