معروف اداکارہ عائزہ خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ

Published on August 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments
عائزہ خان نے اپنے 98 لاکھ فالوورز کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے
لاہور(یواین پی)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کو 9 اعشاریہ 8 ملین یعنی 98 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے اور اس طرح وہ سوشل میڈیا پر مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔اس ضمن میں عائزہ خان نے اپنے 98 لاکھ فالوورز کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہاتھ میں لال گلاب دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ وہ تصویر میں ہمیشہ کی طرح بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے 9 اعشاریہ 8 ملین تک پہنچ گئے ہیں۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’انسٹا فیملی! آپ کے مستقل پیار اور ساتھ کے لیے بہت شکریہ۔‘واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes