لاہور(یواین پی)محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج دس محرم الحرام (جمعرات) کے روز بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔محکمہ داخلہ نے امن وامان کے سلسلہ میں صوبہ بھر میں نو اوردس محرم الحرام کوڈبل سواری پرپابندی کا اعلان کیا تھا۔نو محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی کے فیصلے کی خلا ف ورزی کرنے پر متعددموٹرسائیکل سواروں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا جبکہ جرمانے بھی کئے گئے۔