بہاولنگر(یواین پی)بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی میں محرم کے جلوس پر ہونے والے کریکر دھماکے میں اب تک دو افراد جاں بحق اور 59کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے رینجرز کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے،دھماکے سے جلوس میں افراتفری پھیل گئی جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے دستی بم پھینکنے والے مبینہ باریش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو وکٹوریا ہسپتال پہنچایا ۔