خیرپور (یواین پی)سندھ کے ضلع خیرپور میں ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی زندگی بچا لی۔خیرپور اسٹیشن پر ایک نوجوان چلتی ٹرین سر گر کر پلیٹ فارم اور پٹڑی کے درمیان پھنس گیا۔جیسے ہی نوجوان ٹرین سے گرا تو پولیس کانسٹیبل جمیل احمد پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جانب لپکے اور فوری طور پر نوجوان کو ٹرین کے نیچے جانے سے بچایا۔پولیس کانسٹیبل نے پھنسے ہوئے نوجوان کو پوری طاقت لگا کر باہر نکالا۔ بعد ازاں ٹرین سے گرنے والے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نواجون کو شناخت کے بعد اس کے ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے بھی نوجوان پولیس اہلکار کی عوام کی خدمت کے عزم کی تعریف کی۔ عمران خان نے کہا کہ یہیں سے فرض مقدس بن جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا نوجوان پولیس اہلکار کی عوام کی خدمت کا عزم قابل تعریف ہے۔