یومِ عاشور،27 مجالس اور جلوسوں میں 639عزاداروں کو ابتدائی طبی امداددی ظفر اقبال

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

ضلع بھر میں 5 محرم سے 10 محرم تک کل 685 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
اوکاڑہ (یواین پی ) ریسکیو1122 نے یومِ عاشور پر ضلع بھر میں 639عزاداروں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی 8کو ہسپتال منتقل کیا۔ (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال)ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ریسکیو1122 اوکاڑہ کی محرم الحرام کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122اوکاڑہ نے ضلع بھر میں ہونے والے 92مجلسوں اور جلوسوں میں ایمبولینسوں، فائر وہیکلوں،ریسکیو پوسٹوں، ریسکیو میڈیکل کیمپوں اور ریسکیو رضاکاروں کے ساتھ ایمرجنسی کوریج فراہم کی۔ ضلع بھر میں 5 محرم سے 10 محرم تک کل 685 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔یومِ عاشورکے موقع پرضلع بھر میں ہونے والی27 مجالس اور جلوسوں میں 639عزاداروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 8عزاداروں کو بہتر طبی سہولت کی فراہمی کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تحصیل اوکاڑہ میں یومِ عاشورکے موقع پر 348 عزاداروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 2عزاداروں کو بہتر طبی سہولت کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ تحصیل دیپالپور میں 111 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی اور 3 کو ہسپتال منتقل کیا۔ تحصیل رینالہ خورد میں 180 عزاداروں کو طبی مدد فراہم کی اور 3کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔ یوم عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی جانب سے گول چوک میں لگائے جانے والے میڈیکل کیمپوں پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس طاہر امین،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ و دیگر افسران کے ساتھ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری سیلم صادق نے وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفر اقبال نے میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے ریسکیو1122 کی جانب سے ایمرجنسی کوریج کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes