ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اپنی نئی فلم ’’بچھڑے سبھی باری باری‘‘ میں دوہرے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی یواین پی کے مطابق شروتی ہاسن اپنی نئی فلم ’’بچھڑے سبھی باری باری‘‘ میں دوہرا کردار نبھائیں گی۔ فلم کے ہدایتکار تیگما نشو دھولیا ہیں۔ فلم میں اداکارہ جوانی اور بڑھاپے دونوں مراحل سے گزریں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ جوانی اور بڑھاپے کے دو کردار نبھانا ان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں وہ کردار پر بے حد محنت کریں گی تاکہ مداحوں کے دل جیت سکیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار امیت سدھو اداکار ودیوت جاموال، عرفان خان اور منوج باجپائی شامل ہیں۔ فلم جلد ہی بڑی سکرین کی زینت بنے گی۔