فلم و ٹی وی کی اداکارہ صبا قمر نے ماسک اتارنے سے انکار کیوں کیا؟

Published on August 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

کراچی(یواین پی)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔اس ضمن میں صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔صبا قمر کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ویکسی نیشن سینٹر میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص صبا قمر سے ماسک اُتارنے کا کہتا ہے جس پر وہ منع کردیتی ہیں۔صبا قمر ویکسین لگواتے ہوئے ذرا سی ڈری ہوئی بھی نظر آئیں لیکن اُنہوں نے ویکسین لگواکر اپنے چاہنے والوں کو مثبت پیغام دیا۔اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کورونا کی رات؟‘اس سے قبل ہانیہ عامر نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی تصویر اُنہوں نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’گونگے اور پاگل مت بنو بلکہ ویکسی نیشن کرواؤ۔‘واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes