لاہور (یواین پی)لاہور میں چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ لاری اڈا میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک بچی چنگ چی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں، سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے اوباش لڑکوں نے رکشے کا پیچھا کیا۔ایف آئی آر کے مطابق دس سے 12 اوباش لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر آوازیں کستے رہے،سفید قمیص پہنا ایک لڑکا زبردستی رکشے پر سوار ہوگیا، لڑکے نے لڑکی سے نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔واقعے کا مقدمہ 354 اور 509 سمیت 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا