پشاور سمیت صوبے بھر میں جیولرز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ
Published on August 22, 2021 by admin ·(TOTAL VIEWS 117) No Comments
پشاور(یواین پی) پشاور سمیت صوبے بھر میں جیولرز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام جیولرزکے پانچ سالہ آڈٹ کیا جائے گا۔ پشاور کینٹ، اندر شہر، یونیورسٹی روڈ، اندرون شہر مختلف مقامات پر واقع جیولرز کی لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ چھوٹے بڑے تمام جیولرز کی فہرستیں اکھٹی کی جارہی ہیں تمام جیولرز کا آڈٹ مکمل کرنے کے بعد ٹیکس کا تخمینہ لگایا جائے گا ایف بی آرکی جانب سے پشاور کے بعض جیولز کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔پشاو ر کے علاوہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں ایف بی آرکی جانب سے رجسٹر ڈ اور غیررجسٹرڈ جیولرز کی آڈٹ کے لئے انتظامات شروع کئے ہیں غیر رجسٹرڈ جیولرز کو عارضی طورپررجسٹرڈکر کے ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔ تمام جیولرزکے پانچ سال کی سیلز کی پرچیز کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائیگی مشکوک افراد کو سونے کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 105
Related