پشاور میں گھی،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

پشاور(یواین پی)پشاور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کو روکا نہ جاسکا، گھی، چینی اور دالوں کی قیمتیں مزید بڑھنے سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔پشاور میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا، متعلقہ ادارے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے۔ پشاورکی اوپن مارکیٹ میں چینی کی بوری 4700 سے بڑھ کر 50 ہزار روپے میں ہو گئی ہے جبکہ فی کلو 110 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مقامی گھی فی کلو 300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، شہری کہتے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے تو کررہی ہے لیکن قیمتوں میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، دال ماش 200 سے بڑھ کر 260، دال مسور150 سے 170 روپے فی کلو، دال مونگ 160 سے بڑھ کر 180، لوبیا 240 اورچنا 190 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں سے کمزور قوت خرید رکھنے والے عوام کو جہاں پریشانی کا سامنا ہے وہیں ان کی بے چینی بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog