انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ دوسرا انٹری ٹیسٹ اتوار 29اگست کو یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس سمیت پنجاب کے 13اضلاع میں قائم ٹیسٹ سینٹرز میں منعقد ہورہا ہے۔ پہلے انٹری ٹیسٹ میں مرکزی کیمپس سمیت دیگر اضلاع میں بنائے گئے امتحانی سینٹرز میں مجموعی طو رپر 15ہزار سے زائد اُمیدواروں نے حصہ لیا۔ دوسرے انٹری ٹیسٹ کیلئے انتظامی اُمور کا جائز ہ لیتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے انتظامی کمیٹی کنونیئر ایڈمشن کمیٹی پروفیسرڈاکٹر شہبا ز طالب ساہی‘ رجسٹرار طارق محمود گل‘ ٹریژرعمر سعید قادری اور ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹرمسٹر وصی احمد کو ہدایت کی کہ دوسرے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند اُمیدواروں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل کو23اور 24اگست مزید دو دنوں کیلئے اوپن کیا جائے تاکہ پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے خواہش مندوں کو سہولت میسر آ سکے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک دونوں انٹری ٹیسٹوں کیلئے مجموعی طو رپر 33ہزار سے زائد خواہش مندوں نے رجسٹریشن مکمل کی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ دوسرے انٹری ٹیسٹ میں 15ہزار سے زائد اُمیدوار حصہ لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题