عمران خان عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں،رانا نثار احمد راٹھ

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

افغانستان میں طالبان کی کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی،رہنما تحریک انصاف
مانگامنڈی (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ایسی حکومت جنہیں داخلی و خارجی سطح پر بہترین کامیابیاں ملی ہوں اور چوری شدہ پیسہ نکالنے میں ایک مثالی کردار رکھتی ہو کھبی بھی پاکستان کو نصیب نہیں ہوئی مگر پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سابقہ حکومتوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔جو کہ قابل فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار رانا نثار احمد راٹھ نے سلطانکے گاؤں میں اپنے ڈیرہ پر سینئر صحافی میاں محمد الیاس اور ذیشان بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر رانا عمران راٹھ بھی موجود تھے۔رانا نثار احمد راٹھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بے شمار میگا پراجیکٹ شروع کیے گئے۔اور مزید بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے جلد ہی پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔بہترین خارجہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر افغانستان میں طالبان کی کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی پرامن افغانستان سے پورا خطہ ہی پرامن رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes