ہری پور(یواین پی) دنیا کی نوجوان قیادت کی صلاحیتوں سے استفادہ کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں فیوچر لیڈرز ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس کا انعقادکیاگیاجس میں دنیا بھر سے نوجوان لیڈرزکا انتخاب کیاگیا تھا جس میں مختلف ممالک کے ڈیڑھ سو مندوبین نے شرکت کی اس کانفرنس کا مقصد نوجوان قیادت کی خصوصیات کو اجاگر کرکے دنیا کے سامنے لانا تھا اس موقع پر دنیا بھر سے آئے نوجوانوں کے وفود نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کااظہار کیا جس میں سرفہرست کورونا کی صورت حال کے بعد نوجوانوں پر ہونے والے اثرات تھے مہمانان خصوصی کوئین آف نائجیریا اور کونسلر جنرل آف ترکی بلوچستان کونصلیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان دنیا کا سرمایہ ہیں وہ آگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور یہاں سے واپس جا کر اتفاق اور اتحاد کے لیے سب مل کر کام کریں اس موقع پر پاکستان سے منتخب سعید اقبال خان نے کہاکہ ان کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع ہری پورکے علاقے کھلابٹ ٹاؤن شپ سے ہے اور ماڈل یونائیٹڈ نیشن میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی ان اور ان کے علاقے کے لیے اعزاز کی بات ہے انھوں نے کہا کہ وہ اسی طرح ہر پلیٹ پر وطن عزیز کا نام روشن کرتے رہیں گے