ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن آخری مراحل میں داخل

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی کے ساحل پر ایک ماہ سے پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ عملہ مشینری سمیت ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ صبح سے ہی سی ویو پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جہاز کے انجن کو ایک ماہ بعد سٹارٹ کرلیا گیا۔ کیپٹن عاصم کا کہنا ہے کہ جہاز کو 40 میٹر تک کھینچ لیا گیا، رسی کی مدد سے آج گہرے پانی میں لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ریسیکو آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ہینگ ٹونگ 77 جہاز کیلئے آپریشن کئی روز بعد آج سمندر میں ہائی ٹائیڈ بننے کے بعد شروع کیا گیا۔ سمندر میں جہاز سے 700 میٹر کے فاصلے پر کرین بھی کام کر رہی ہے۔ جہاز سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر دو ٹگ بوٹ پہنچائی گئیں ہیں۔ جہاز کو بحفاظت گہرے سمندر تک لے جانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题