ملتان(یواین پی)ملتان بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ میں 1100 طالب عمل شریک ہوگئے جبکہ داخلہ ٹیسٹ کے لیے متعلقہ سبجیکٹ ڈپارٹمنٹ میں سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صرف داخلہ ٹیسٹ پاس کرنے والوں طالب علموں کو ہی یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائے گا۔