گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 4075 کیسز سامنے آ گئے
اسلام آباد (یواین پی) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے جس میں اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے 91 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار 332، سندھ میں 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، بلوچستان میں 31 ہزار 865، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687، اسلام آباد میں 96 ہزار 771 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 91 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 605، سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 819، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 336، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 685 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واضح رہے کی سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ملک میں اب تک 3 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 561 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 605 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔