محراب پور ،مسلح افراد کا دکان  پردھاوا ، ہوائی فائرنگ، تشدد سے دو بھائی لہولہان

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

محراب پور (یواین پی) سیال آباد روڈ پر گھانگھرو برادری کے مسلح افراد نے کمبوہ برادری کے ندیم اور اسمامہ کی دکان جس پر وہ فریج اور بجلی کا کام کرتے ہیں پر اچانک حملہ کرکے دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر لہولہان کردیا ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر آئے جن کے ہاتھوں میں ڈانڈے اور لوہے کی سلاخیں تھیں ملزمان دونوں بھائیوں پر تشدد کیساتھ ساتھ ہوئی فائرنگ بھی کررہے تھے اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو قریب دکانداروں نے فوراً تعلقہ ہسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد دی گئی بتایا جاتا ہے کہ کچھ روز قوموں کے نوجوانوں کی موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں تھیں جس پر معززین نے فیصلے میں کمبوہ برادری پر چودہ ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تھا دونوں فریقین کے درمیان صلع کروادی تھی محراب پور پولیس نے واقعہ کی ابتدائی روپورٹ درج کرلی جبکہ کمبوہ برادری حاجی صادق اور دیگر افراد نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کو واقعہ کا نونس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy