عظیم شاعر احمدفراز13ویں برسی”آج“منائی جائے گی

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) اردوادب کے عظیم شاعر احمدفراز13ویں برسی آج -25 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں اسلام آبادسمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی سیمینارز اور تقریبات انعقاد پذیر کی جائیں گی جس میں احمد فراز کی ادبی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیاجائے گا۔اردوادب کے شاعر احمد فراز 14جنوری 1931کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے ان کے مجموعہ کلا م میں تنہا تنہا، درد آشوب،بے آواز گلی کوچوں میں، نابیناشہر میں آئینہ، نایافت،خواب گل پریشاں ہیں،جاناں جاناں کاقابل ذکر ہیں ان کو آدم جی ایوارڈ،ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز،اباسین ایوارڈ،نقش ادب ایوارڈسمیت لاتعداد ملکی وغیر ملکی ایوارڈزسے نوازا جاچکا ہے۔شاعراحمدفرز 25اگست2008 کو انتقال کرگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog