ہسپتالوں کے معیار اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کمی کوتاہیوں کو دور کیا جائے ڈپٹی کمشنر
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ کو اولین اہمیت دیئے ہوئے ہے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں پیچیدہ طبی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہسپتالوں میں سر وس ڈیلیوری کے طریقہ کار کو اطمینان بخش بنایا جائے پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے ہسپتالوں کے معیار اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کمی کوتاہیوں کو دور کیا جائے ایمر جنسی سر وسز کی 24 گھنٹے فراہمی میں کسی جگہ پر رکاوٹ نہیں ہونی چا ہیے تھیلیسیما کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت اور خون کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے الگ وارڈ قائم کیا جائے ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ مخیر حضرات کو بھی اس کار خیر میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میںہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااس مو قع پر سماجی سیاسی شخصیات عبد الررشید بوٹی،چوہدری سلیم صادق،رائے احمد حسن، قمر عباس مغل، شیخ عبد الغفور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نبیل سلیم،سی او میونسپل کارپوریشن ارحم نذیر،اظہر شیخ،بلڈ بنک انچارج اور متعلقہ ڈاکٹرز بھی موجود تھے اراکین ہیلتھ کونسل نے ہسپتال میں تھیلیسیما کے مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری لانے جدید مشینری کی خریداری اور الگ وارڈ کی تعمیر کے حوالے سے تجاویز دیں۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر مجید کو ہدایت کی کہ تھیلیسیما کے مریضوں کی سہولت کے لیے جلد تمام کاموں کو حتمی شکل دی جائے ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے میاں رشید بوٹی اور چوہدری سلیم صادق کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نبیل سلیم کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال فوری بہتر بنانے کے ساتھ ڈاکٹرز کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے چیف آفیسر ارحم نذیر کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے باہر سے عارضی اور مستقل ناجائز تجاوزات فوری ختم کروائی جائیں اور پارکنگ اسٹینڈ کو ہسپتال کے باہر سے ختم کر کے الگ جگہ مختص کروایا جائے ۔