صدر مملکت عارف علوی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

Published on August 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) صدر مملکت عارف علوی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ جی ایچ کیو پہنچے پر تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،صدر مملکت نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج کی آپریشنل استعداد کار کو سراہا،صدر مملکت کو سائبر سیکورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes