اسلام آباد (یواین پی) سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کو کینیا پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا نے پاکستانی مسافروں کو سعودی عرب کے بجائے کینیا پہنچا دیا جہاں انہیں قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔پاکستان سے کنیکٹنگ فلائٹس سے سعودی عرب جانے والی پاکستانی مسافر اب نیروبی میں ہیں۔پاکستانی مسافروں کو سعودیہ عرب داخلے سے روک دیا۔100 سے زائد مسافروں کو نیر وبی میں 14 دن کے لیے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔تمام پاکستانی مسافر فلائی دبئی کے ذریعے دبئی پہنچے جہاں انہیں براستہ کینیا ائیرلائن سعودی عرب پہنچنا تھا۔سعودی عرب کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز کے تحت مسافروں کو روکا گیا،مسافروں کا کہنا ہے کہ ان کی منزل سعودی عرب تھی لیکن وہ کینیا میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،تمام لوگ بےیارو مددگار ہیں۔مسافروں کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی کہ ہمیں اس اذیت سے نجات دلائی جائے،ٹریول ایجنٹس کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے پاکستانی مسافر اپنے گھر والوں کے ساتھ نیروبی میں پریشانی کا شکار ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے سفری پابندی کی زد میں آنے والے ممالک سے مکمل ویکسین لگوانے والے تارکین وطن کو براہِ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔