کراچی (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج بروز (جمعہ) کو3 روزہ دورے پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) سندھ نے پارٹی صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں، کراچی ائیرپورٹ پر لیگی رہنما شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے پی کے کے صدر انجینئر امیر مقام،سندھ کے صدر اور دیگر لیگی رہنما کارکنان کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچیں گے۔شہباز شریف کو کراچی ایئرپورٹ سے ریلی کی شکل میں لیجایا جائے گا۔شہباز شریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔شہباز شریف مسلم لیگ (ن) سندھ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔اجلاس میں تنظیمی امور اور مفتاح اسماعیل کے استعفے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر 29 اگست کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔سندھ کی کئی اہم سیاسی شخصیات شہباز شریف کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔