ضلع بھر کے افسران و سٹاف کے تعاون کا ممنون ہوں الوداعی تقریب سے ڈپٹی کمشنرمحمد علی کا خطاب

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

فیصل آباد میں ایک سال 10 ماہ سے زائد کے عرصہ تعیناتی کو ملازمت کی زندگی کا سرمایہ سمجھتا ہوں
فیصل آباد (یو این پی)ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے کہا ہے کہ اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے ساتھ ضلع میں تعمیر و ترقی کی رفتار تیز کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکمانہ سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کی جس کے لئے ضلع بھر کے افسران و سٹاف کے تعاون کا ممنون ہوں کیونکہ بہترین ٹیم ورک کے نتیجہ میں ہی مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان،سی پی او ڈاکٹر عابد خان،ایڈیشنل کمشنرز عمران رضا عباسی،ایوب خاں،طارق خاں نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فضل ربی چیمہ،عفیفہ شاجیہ،محمد خالد،ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ،ایس ایس پی اپریشنز محمد افضل،اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،سید ایوب بخاری،فیصل سلطان،نعمان علی،محمد زبیر،محمد حیدر،سی ای اوز ہیلتھ وایجوکیشن ڈاکٹر مشتاق سپرا،علی احمد سیان،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر،زرعی یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر کوتحائف بھی پیش کئے گئے۔فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسفر و پوسٹنگ سرکاری ملازمت کا حصہ ہے لیکن فیصل آباد ضلع میں ایک سال 10 ماہ سے زائد کے عرصہ تعیناتی کو ملازمت کی زندگی کا سرمایہ سمجھتا ہوں اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے شب و روز محنت کی جس کا صلہ شہریوں کی طرف سے پذیرائی اور محبت کی صورت میں ملا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس کی کارکردگی کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہمہ وقت کوشش رہی۔اس ضمن میں افسران و سٹاف نے ٹیم کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا جس سے شہریوں کی خدمت کے امور احسن انداز میں انجام دئیے گئے۔محمد علی نے ضلعی افسران سے کہا کہ وہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں شفافیت کو ہمیشہ فوقیت دیں۔ انہوں نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنے پرکمشنر سمیت ضلعی افسران کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ کورونا،ڈینگی اور پولیو کے خلاف محکموں کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات کئے۔ڈویژنل کمشنر،سی پی او و دیگر افسران نے محمد علی کو الوداع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عرصہ تعیناتی مثالی اور یادگار ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف اور ان کے لئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر محمدعلی کی مزید ترقی،صحت اور درازی عمر کی دعا کی گئی۔قبل ازیں ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ڈی سی کمپلیکس کی تزئین وبحالی کی گراؤنڈ بریکنگ بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy