سابق چیف افسر چوہدری ریاض احمد گجر کی سابقہ کارکردگی کی بنا پر دوبارہ تعینات

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments


رائیونڈ(یواین پی)سابق چیف افسر رائیونڈ چوہدری ریاض احمد گجر ایک مرتبہ پھر عوامی خواہش پر دوبارہ تعینات،چوہدری ریاض احمد گجر کی تعیناتی میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءٹکٹ ہولڈرحلقہ پی پی علامہ اقبال ٹاؤن کوار ڈینیٹر رانا جاوید عمر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کرپٹ اور 22سال رائیونڈ میں تعینات رہنے والے شہزاد صابر نے دونوں ہاتھوں سے رائیونڈ شہر کو لوٹا اور بعد میں تعینات ہونے والے چیف افسر کاشف بشیر نے بھی ظلم و جبر کی داستان رقم کی ،رائیو نڈ کی عدم دلچسپی کی بدولت شہر میں سیوریج،واٹر سپلائی کے نئے اوپن پائپ ڈالنے کے باوجود شہریوں کو غلیظ پانی فراہم کیا جارہا اور صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی تھی،دوسال قبل رانا جاوید عمر کو آر یوجے پریس کلب کے صدر نے واضح کہا تھا کہ اگر رائیونڈ کے نظام کو اگر درست کرنا ہے تو سابق چیف افسر چوہدری ریاض احمد گجر کی سابقہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تعینات کروانا چاہے،چلو دیر آئے درست آئے ان کا دوبارہ انتخاب ہوااور آج بطور سی او رائے ونڈ ان کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog