پی آئی اے کی رواں سال کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پی آئی اے نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوری تا جون 2021 کے دوران پی آئی اے کی آمدنی میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی کم ہوکر 27 ارب 64 کروڑ رہی، گزشتہ سال اسی عرصے میں پی آئی اے کی آمدنی 51 ارب 47 کروڑ روپے تھی۔رپورٹ میں لکھا ہے کہ رواں سال جنوری سے جون کے دوران پی آئی اے کا خسارہ 31 فیصد کم ہوکر 25 ارب روپے رہا، گزشتہ سال اسی عرصے میں مالی خسارہ 36 ارب 35 کروڑ روپے تھا، انتظامی اور مالی اخراجات 25 فیصد سے کم ہوکر 12 ارب 74 کروڑ رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog