چک جھمر ہ اینٹوں والی ٹرالی کےساتھ حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار کمسن بھائی جانبحق

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چک جھمر ہ اینٹوں والی ٹرالی کےساتھ حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار کمسن بھائی موقع پر جانبحق تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی سلمان اور سفیان ولد حاکم علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گاؤں کی طرف جا رہے تھے کہ بھٹے کی ٹرالی نے دونوں کو کچل دیا افسوسناک واقع تھانہ چک جھمرہ کےعلاقے 190ر،ب کراڑی کلاں میں پیش آیا ٹرالی ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیاگیا تھانے منتقل کردیا ہے دونوں بھائی وقاص رشید کےپولٹری فارم پرکام کرتے تھے سلمان کی عمر چار سال جبکہ سفیان کی عمر سات سال ہےمقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکئو اہلکاروں نے نعشوں کوپوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر چک جھمرہ منتقل کردیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy