فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا زخمی

Published on August 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

کراچی (یواین پی)معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ’سیٹادل‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ فوٹوز اینڈیو ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے زخمی حالت میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہی مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود پریانکا نے انسٹاگرام اسٹوری پر جو تصاویر شیئر کیں وہ انہوں نے فلم کے سیٹ پر لی تھیں۔ ان تصاویر میں ان کے چہرے پر خون عیاں تھا، تاہم ساتھ میں پریانکا نے بتایا کہ یہ خون نقلی ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر ایسی بھی شیئر کی جس میں ان کی بھنوؤں پر چوٹ کا نشان موجود ہے، اس کے بارے میں پریانکا نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ چوٹ اصلی میں لگی ہے۔سلسلہ وار شیئر کی گئیں اپنی ان تصاویر پر پریانکا نے پہلے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ وہ بتائیں ان میں کیا حقیقی ہے اور کیا حقیقی نہیں ہے۔؟

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog