پشاور(یواین پی)پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم حکام نے گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ حکام کسٹمز کے مطابق گاڑی سے 15 پستول، 2 ایم 4 رائفلز اور متعدد میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑی افغانستان سے آئی تھی جس ایک افغان باشندہ اسے چلا رہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔