فیملی ممبران نے نئے فیصلے کی حمایت کردی،سوشل میڈیا سے اپنی تصاویر بھی ہٹا دیں
فیصل آباد (یو این پی)ٹی وی کی نامور ماڈل، اداکارہ صنم چوہدری نے مذہب سے لگاؤ، شوبز چھوڑ دیا اور اپنے تمام اکاونٹس سے اپنی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی ماڈل اداکارہ صنم چوہدری جو معروف ٹی وی اداکارہ زیب چوہدری کی چھوٹی بہن ہیں۔ انہوں نے مذہب سے لگاؤلگا کر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک مبہم سی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے یونی ویژن کے مطابق صنم چوہدری نے تیس سے زائد نامور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کی صنم چوہدری نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیںیاد رہے دو ہزار انیس میں انہوں نے گلوکار صومی چوہان سے شادی کر لی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔