ممبئی (یواین پی) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوائرالہ نے چھوٹی بچی کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ یو این پی کے مطابق بالی وڈ اداکارہ منیشاکوائرالہ جو کہ مثانے کے کینسر کے علاج کے بعد صحت یاب ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ بچی گود لینا چاہتی ہیں لیکن تب جب وہ اس بیماری کے دوبارہ ہونے کے خوف سے بالکل باہر ہو جائیں گی۔ وہ ابھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہیں اور بہت خوش ہیں اور ان کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی ہیں تاہم فی الحال دوبارہ فلمی دنیا میں واپس آنے کا ارادہ نہیں ہے۔ اداکارہ منیشا نے 1991ء میں فلم ’’سوداگر‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اداکارہ کیریئر کے دوران نامور فلمسازوں منی رتنم ‘ رام گوپال رومام ودھو ‘ ونود چوپڑا اور راج کمار سنتوش کے ساتھ کام کرچکی ہیں