غریب کی مددکرنے سے مجھے دلی اور ذہنی سکون ملتا ہے،سردارفلک عباس ڈوگر

Published on August 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماءوچیئرمین عشرزکواةکمیٹی نشترٹاﺅن سردارفلک عباس ڈوگرنے کہاہے کہ غریب عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، غریب اور بے بس افراد کی حقیقی مدد کرنا ہمارا نصب العین ہے اور انکی مددکرنے سے مجھے دلی اور ذہنی سکون ملتا ہے،انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین عشرزکواةکمیٹی نشترٹاﺅن بلا رنگ، نسل، زبان سے بالاتر ہوکر غریبوں، بیواؤں، یتیموں اور مستحقین کی مددخالص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کررہا ہوں،سردارفلک عباس ڈوگرنے مزیدکہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے 3سالوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، سابقہ حکومتوں نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضے لئے جن کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اگر ان قرضوں کی اقساط کو بروقت ادا نہ کیا جاتا توملکی مسائل میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو بہتر بناتے ہوئے سابقہ حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی اقساط بھی واپس کیں اورملکی معیشت کو پروان بھی چڑھایا۔ سردارفلک عباس ڈوگرنے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان میں ترقی کا سفر جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes