اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب -4 ستمبرکو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ایسوسی ایشن فاردی پروٹیکشن آف حجاب سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں آگاہی سیمینارزاور تقریبات انعقاد پذیر کی جائیں گی جس میں حجاب کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی اس روزالیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔