پشاور(یواین پی) پاکستان کے سابق گورنر جنرل ملک غلام محمد کا126 واں یوم پیدائش اور65 ویں برسی منائی گئی وہ 29اگست1895 کو بھارت میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی پہلی وفاقی کابینہ میں وزیر خزانہ کا منصب سنبھالا۔ شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خاں کی شہادت کے بعد خواجہ ناظم الدین نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد گورنر جنرل کا عہدہ چھوڑا توملک غلام محمد پاکستان کے گورنرجنرل بنے اور7 اکتوبر 1955 تک اس منصب پر فائزرہے ملک غلام محمد29 اگست1956 کو وفات پاگئے تھے۔