کلین اینڈ گرین مہم میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہے چوہدری محمد اسلم

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

ہر پاکستانی اپنے والدین اور بچوں کے نام کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے
اوکاڑہ(یواین پی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب چوہدری محمد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کو سر سبزو شاداب بنانے کے لئے کلین اینڈ گرین مہم میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ہر پاکستانی اپنے والدین اور بچوں کے نام کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے ،پودے لگانے کی مہم ہماری اجتماعی کاوشوں سے ہی کامیاب ہو سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دفتر محکمہ موسمیات اوکاڑہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ موسمیات اعجاز بزمی،ضلعی کو آرڈینیٹر کلین اینڈ گرین مہم ملک غلام نبی کھوکھر،خلیل الرحمان ممبر اینٹی نارکوٹیکس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،محترمہ صائمہ رشید ایڈووکیٹ،صدر ماڈا محمد مظہر رشید چوہدری، ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب چوہدری محمد اسلم نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اس مہم کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے وطن عزیز کا مستقبل شجر کاری سے جڑا ہوا ہے یہ آنے والے وقتوں کی بہترین سرمایہ کاری ہے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوشگوار اور صاف ستھری فضا فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے مثبت اثرات پورے ملک میں محسوس ہوں گے ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک صحتمند سر سبز اور صاف پاکستان دیناہے جس کے لئے ہمیںمتحد ہو کر آگے بڑھنا ہے اور درخت لگانے کی مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب چوہدری محمد اسلم نے کہا کہ پا کستان کا مستقبل نوجوان نسل سے جڑا ہو اہے پنجاب کو صاف اور سر سبز بنانے کے لئے نواجونوں کو آگے آنا ہو گا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اثرات معاشرہ کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ موسمیات اعجاز بزمی،ضلعی کو آرڈینیٹر کلین اینڈ گرین مہم ملک غلام نبی کھوکھر،خلیل الرحمان ممبر اینٹی نارکوٹیکس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،محترمہ صائمہ رشید ایڈووکیٹ،صدر ماڈا محمد مظہر رشید چوہدری، ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ نے دفتر محکمہ موسمیات میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog