لاہور(یواین پی)امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسی کو افغانستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنی چاہیے۔ طالبان کو آزاد چھوڑنا چاہیے۔ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اگر تجارت کی خاطر کشمیر کو بھولیں تو پھر دریاؤں میں کرکٹ ہی کھیلنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اب بھی سوچتے ہیں آزاد کشمیر کو صوبہ بنالیا جائے۔